گلگت ۔ شاھراہ قراقرم پر بنا آر سی سی برج حسن آباد نالہ میں طغیانی کے باعث ٹوٹ گیا ۔ وادی ھنزہ میں ششپر گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز ھونے کی وجہ سے حسن آباد نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور شاھراہ قراقرم پر بنا پل ٹوٹ گیا ہے