تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کمپیوٹر کو وائرس سے پاک رکھنے کے لیے تعویز آپ بھی حاصل کر سکتے ہیں؟

حاسدین کی بری نظر، جادوٹونے سے بچاؤ یا شادی بیاہ کے معاملات میں رکاوٹوں کو دور کرنے والے تعویز کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن اب کمپیوٹر کو وائرس سے پاک رکھنے کے لیے بھی تعویز بنالیا گیا ہے۔

جاپان دنیا کو وہ ملک ہے جہاں کافی عجیب وغریب اور حیرت انگیز چیزیں بنائی جاتی ہیں۔

اس بار جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے آکی بارا میں واقع شنتو قسم  کے ایک مشہور ’کانڈا میوجن‘ نے ایسا تعویز بنالیا ہے جو کہ کمپیوٹر کو ہر طرح کے وائرس سے پاک رکھتا ہے اور اس کی بہتر کارکردگی کو برقرار رکھتا ہے۔

یہ تعویز اس مندر کی انتظامیہ نے نچلے درجے کی ٹیکنالوجی سے بنایا ہے، جس میں ایک گتے کے اوپر سی پی یو کی شکل کا ایک اسٹیکر چپکا ہے۔

 مندر کی انتظامیہ کے مطابق، اسے کسی بھی کمپیوٹر پر چپکایا جاسکتا ہے، یہ کمپیوٹر آپریٹر کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

اس تعویز کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ’اگر اس کا درست استعمال کیا جائے تو یہ کمپیوٹر کو ہر طرح کے وائرس اور مشکوک پروگرامز سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کے علاوہ کمپیوٹر کو ہینگ بھی نہیں ہونے دیتا۔

ایک صارف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر بتایا کہ وہ اس تعویز کو استعمال کرکے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ایک طرح کا شاہی گارڈ ہے اور بہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔

اس تعویذ کی قیمت 1200 جاپانی ین ہے جو کہ پاکستانی تقریباََ 1730 روپے کے برابر ہے۔

تاہم، ابھی تک یہ تعویز صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے اور ملک سے باہر اس تعویز کی فروخت کرنے کا کوئی اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button