تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

بے خوابی کا گھریلو موثر علاج

زیرے کو مسالا جات میں ایک خاص مقام حاصل ہے، لیکن بہت کم افراد جانتے ہیں کہ یہ کئی طبّی فوائد کا بھی حامل ہے۔

زیرے کی تاریخ پانچ ہزار سال پُرانی ہے۔ چھٹی صدی عیسوی میں تو ایران میں محصولات کا لین دین زیرہ بَھرے تھیلوں کے ذریعے ہوتا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ایرانی بادشاہ، خسرو نے اپنی اہلیہ یعنی ملکہ کو محصولات کا دس فی صد حصّہ زیورات کی خریداری کے لیے دیا۔ ملکہ نے جب تھیلے کھولے، تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ان میں زیرہ بَھرا تھا۔

انگریزی میں”Cumin” کہلائے جانے والا سفید زیرہ قدرت کا ایک ایسا اَن مول تحفہ ہے، جو کھانوں کی لذّت تو بڑھاتا ہی ہے، مگر کئی امراض میں بھی اس کی افادیت مسلمہ ہے۔

سفید زیرہ بے خوابی کی شکایت میں بطور دوا کام کرتا ہے، اس کے لیے سفید زیرہ بھون کر اس کا سفوف بناکر کسی بوتل میں بَھر کر رکھ دیں۔ رات کو بستر پر لیٹنے سے کچھ دیر قبل یہ سفوف، پکے ہوئے کیلے کے گُودے میں مِکس کرکے کھالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے بہت جلدپُرسُکون اور گہری نیند آجائے گی۔

چھوٹے بچّوں کے پیٹ کے کیڑوں کی شکایت کے لیے سفید زیرہ تریاق ثابت ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button