تازہ ترینجرم کہانیخبریںفن اور فنکار

قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اور ماڈل غیرت کے نام پر قتل

اوکاڑہ میں قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اور ماڈل کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

اوکاڑہ میں قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اورماڈل غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، نواحی گاؤں میں سگے بھائی حمزہ نے اپنی 22 سالہ بہن سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی مقتولہ عید گزارنے آبائی گھر والدین کے پاس آئی ہوئی تھی۔

مقتولہ کا بھائی حمزہ سدرہ کوماڈلنگ کرنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روزدونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرملزم حمزہ نے اپنے والد کے پستول سے فائرکرکے سدرہ کوقتل کردیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button