تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ٹویٹر استعمال کرنے والے صارفین اب معاوضہ ادا کریں گے؟

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے ٹویٹر کے شیئر خریدنے کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اب صارفین ٹویٹر استعمال کرنے پر معاوضہ ادا کریں گے۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے کچھ مخصوص استعمال کے بدلے قیمت وصول کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔‘

ایلون مسک کی جانب سے یہ انکشاف ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا گیا تو اس کے ساتھ ہی دوسرے پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان کی خدمات دوسروں کے حوالے ہو رہی ہیں۔

ایک حالیہ معاہدے کے تحت ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائیں گے۔

چند روز قبل دیے گئے ایک پیغام میں ایلون مسک نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میسیجنگ ایپ سگنل کی طرح ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونے چاہیں تاکہ کوئی ان کی جاسوسی نہ کر سکے۔

ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی کے تحت ادارہ صارفین کو آگاہ کرتا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں یا حکومتی درخواستوں پر ڈی ایمز کو ریویو کر سکتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button