تازہ ترینخبریںسیاسیات

سندھ کا اگلا گورنر کون ہوگا؟

سندھ کا اگلا گورنر کون ہوگا؟، ایم کیو ایم پاکستان نے تین نام وفاق کو ارسال کردیئے۔

گورنر سندھ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ اگلا گورنر سندھ کون ہوگا؟، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تین نام وفاق کو بھجوادیئے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کیلئے نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کے نام وفاق کو بھیج دیئے ہیں۔

وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے دیئے گئے ناموں پر وفاق نے غور شروع کردیا۔ واضح کہ نسرین جلیل اور سابق میئر کراچی وسیم اختر پر کچھ سرکاری حلقوں کو تحفظات ہیں۔

سابق حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے جا ملی تھی، جس کے بدلے انہیں وفاقی وزارتیں اور کئی دیگر عہدوں کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button