تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شہریوں ہوشیار، ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے بن کر وارداتیں کرنے لگے

شہر قائد میں ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے بن کر وارداتیں کرنے لگے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں فوڈ ڈیلوری بوائے بن کر واردات کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ملزمان گھر کے باہر بیٹھے شہری سے لوٹ مار کے لیے پہنچے تو ایک ملزم نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی رائیڈر کا روپ دھارا ہوا تھا۔

ویڈیو میں جاسکتا ہے کہ ملزمان گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین کر جانے لگتے ہیں، جن کو دیکھ کر ایک شخص گھر سے باہر نکلتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کردیتا ہے، فائرنگ سے ملزمان موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑے، اس دوران بھاگنے والا ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button