مشیر زراعت منظور وسان کی عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی سامنے آگئی۔
منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ الیکشن فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہو گا پہلےکہا تھا عمران خان، شیخ رشید اڈیالہ اور خیرپور جیل جائیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ اب کہتا ہوں کہ یہ دونوں مچھ جیل جائیں گے شیخ رشیدغریب آدمی ہے اسے کون مارے گا حکومت کسی کو مارنےکا ارادہ نہیں رکھتی۔
مشیرزراعت نے کہا کہ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتی عوام نےعمران خان کوغلط پالیسیوں کی وجہ سے رد کیا نئی حکومت آٹےاورگھی کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔