
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلیے بری خبر
پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انہیں عید کی چھٹیوں میں کام کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے لاہور پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین اور میٹرو پولیٹن لاہور کے ملازمین کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے اور شہر میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔