تازہ ترینخبریںپاکستان

عوام تیار ہوجائیں! عید پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی

عید پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور  مٹی کے طوفا ن کا امکان ہے ،موسمی صورتحال کے پیش نظر مشینری متحرک کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے پنجاب میں سخت گرمی، حبس کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے نے عید پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور مٹی کے  طوفان کا امکان ظاہر کردیا اور موسمی صورتحال کے پیش  نظرمشینری متحرک کردی گئی ہے، کہیں مٹی کا طوفان تو کہیں بارش کا طوفان آنے کی اطلاعات ہیں۔

غیر معمولی موسم صورتحال پر ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات،سیکریٹری بلدیات ،سیکرٹری آبپاشی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل ریسکو 1122کو ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مئی کے اوائل میں گرمی کا زورٹوٹنے اور ٹھنڈی ہوا چلنے کی اطلاعات ہیں، یکم سے 3مئی راجن پور،ڈی جی خان لیہ، بھکر، ملتان،خانیوال، ساہیوال ،اوکاڑہ، پاکپتن،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان میں بارش کاامکان ہے۔

مری، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، ناروال ، گجرات میں مٹی کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button