تازہ ترینخبریںپاکستان

ورک پلیس پر اوقات کار کی سہولت خواتین کا قانونی حق ہے اا

 

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رآئے نے کہا ہے کہ ڈی جی پی آر میں خواتین افسران اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی اور جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں جنہیں بہترین ورکنگ انوائرمنٹ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے یہ بات ڈی جی پی آر میں ڈے کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر سیون ٹونٹی فور کام کرتا ہے اور خواتین کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ثمن راے نے کہا کہ ورکنگ ویمنز کے کم سن بچوں کو خواتین کی ورک پلیس پر اوقات کار کے دوران بے بی ڈے کیئر سینٹر کی سہولت ان کا قانونی حق ہے جسے پورا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے مرد افسران بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ آفیشل میڈیا کے طور پر ڈی جی پی آر سے وابستہ خواتین کو مقررہ اوقات کار کے بعد بھی اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں اس لئے انہیں ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آر پنجاب نایاب حیدر نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے کی ہدایات پر ڈی جی پی آر کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اصلاحی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں ورکنگ انوارمنٹ کی بہتری بھی شامل ہے……..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button