تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کسی کی محبت میں کبھی اپنے جسم پر ٹیٹو نہ بنوانا

معروف بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان راکھی ساونت نے کہا ہے کہ کسی کی محبت میں اس حد تک پاگل پن کا شکار نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اپنے جسم پر اس کے نام کے نقش و نگار (ٹیٹو) کندہ کروائیں، جسے بعد میں مٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔

راکھی نے جسم پر موجود اپنے سابق شوہر رتیش کے نام کا ٹیٹو مٹواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ اپنے جسم پر کسی کے نام کے نقش و نگار (ٹیٹو) کندہ نہ کروائیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت اور رتیش کی 2019 میں شادی ہوئی تھی، لیکن فروری 2022 میں راکھی نے رتیش سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اسے طلاق دیدی تھی۔

دونوں نے بگ باس 15 میں شرکت کی تھی اور اسی شو کے دوران یہ انکشاف ہوا تھا کہ رتیش راکھی سے شادی سے قبل ہی شادی شدہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button