تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کی ارشد شریف کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

سی پی این ای سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ صحافیوں کی زباں بندی کے لئے قومی اداروں کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے شینئر صحافی ارشد شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے اور صحافی کے گھر میں گھسنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ارشد شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی زباں بندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور غیر سنجیدہ مقدمات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button