تازہ ترینخبریںپاکستان

’لوگوں سے بھیک مانگنا ذلت اور اللہ سے مانگنا فخر ہے‘

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ دعا کا مطلب بھیک مانگنا ہے ہم بھیک مانگیں گے لیکن غیروں سے نہیں اللہ سے مانگیں گے لوگوں سے بھیک مانگنا ذلت اور اللہ سے مانگنا فخر ہے۔

بنی گالا میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ راضی ہے تو موت سے خوبصورت کوئی تحفہ نہیں، اللہ ناراض ہے تو تباہی ہی تباہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مسلمان قائدین ایسے گزرے جو خزانے کو امانت سمجھ کراستعمال کرتے تھے، مسلمان قائدین ایسے گزرے جن کی ریاست میں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہیں بچا تھا، آخرت کا سوچیں دنیا کی فکرنہ کریں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں اپنی زبان میں مٹھاس پیدا کریں، نبیﷺکو بھی زبان کی شدت بالکل پسند نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ سوال پوچھا گیا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا تصور دیا کتنے کامیاب ہوئے جواب دیا کہ عمران خان پہلا شخص ہے جس نے ریاست مدینہ کا تصور دیا۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ سوال کے جواب میں کہا کیا ظلم کرنے والے نے ظلم چھوڑا،کیا بددیانتی چھوڑی گئی، کیا چوری چھوڑی گئی، کیا جھوٹ بولنا چھوڑا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button