نومنتخب وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی الجزیرہ ٹی وی کو 6 سال قبل دئیے جانے والے انٹرویو کے چند کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موضوع بحث بننے والے اس انٹرویو کے دوران حنا ربانی کو کئی سوالات کے جواب میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ‘میں اس وقت کمرے میں نہیں تھی۔’
ان کا یہی جملہ ٹوئٹر پر #I_WAS_NOT_IN_THE_ROOM کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کیا۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین حنا ربانی کی اہلیت اور پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حامیوں کی جانب سے اس ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے۔
2017ء میں الجزیرہ ٹی وی کے اینکر مہدی حسن کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر سے ڈرون حملوں کے معاملے پر پاکستان کے موقف، پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں آنے سمیت دیگر کئی سوالات کئے گئے تھے۔
I was pretty much in every meeting
Jokers and 🤡
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022
حنا ربانی کھر سے دوران انٹرویو اینکر مہدی حسن کے بعض سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حنا ربانی کھر یہی کہتی رہیں کہ جہاں یہ تمام فیصلے ہوئے وہ اس کمرے میں نہیں تھیں۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو کے دوران حنا ربانی کھر سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کی سرزمین پر عسکریت پسندوں کے خلاف امریکہ کے ڈرون حملوں کے حوالے سے آپ کا کیا موقف ہے؟
تو جواب میں انہوں نے کہا ہم یہ کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہوتا ہے، اس سے انتہا پسندی بڑھتی ہوئی اور مزید لوگ شدت پسندی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
Sheer embarrassment has a face #I_WAS_NOT_IN_THE_ROOM pic.twitter.com/EGckZTjr0V
— پاکستانی رینچ™️ (@NaikRooh) April 26, 2022
اس دوران حنا ربانی کھر کو ٹوکتے ہوئے میزبان نے پوچھا ہم سے آپ کی کیا مراد ہے؟ج واب میں انہوں نے کہا اس سے مراد پاکستان کی حکومت ہے۔
دوران انٹرویو میزبان نے پوچھا امریکی محکمہ خارجہ کی ایک کیبل کے مطابق اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جب تک اصل اہداف حاصل کئے جا رہے ہیں، ہم قومی اسمبلی میں تو اس کی مذمت کریں گے تاہم ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
#i_was_not_in_the_room a total embarrassment but just for the record where were you? pic.twitter.com/yz2tQWXatG
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 26, 2022
اس اہم سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے اُن کی موجودگی میں یہ بات نہیں کی، جہاں یہ بات ہوئی، وہ اس وقت اس کمرے میں نہیں تھیں۔
اس انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حنا ربانی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اداکار شان شاہد بھی حنا ربانی کھر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حنا ربانی کھر 2011ء میں شاہ محمود قریشی کے استعفے کے بعد وزیر خارجہ بنی تھیں۔ وہ 2013ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی مدت ختم ہونے تک اس منصب پر فائز رہیں۔