تازہ ترینخبریںخواتینپاکستان

پاکستان میں پہلی مرتبہ خاتون کا خود کش حملہ، نام شاری بلوچ بتایا جا رہا ہے

کراچی یونیورسٹی حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔ بی ایل اے کے مطابق یہ کسی خاتون کا پہلا "خود کش” حملہ تھا۔ خاتون کا نام شاری بلوچ بتایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک  اور 3  زخمی ہوگئے۔ دھماکا جامعہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب آتے ہی ہوا۔ وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا، اور جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button