تازہ ترینخبریںکاروبار

لاہور میں بجلی کا بحران بدستور برقرار شارٹ فال 500 میگاواٹ ہو گیا

لاہور کے لیسکو ڈویژن میں بجلی کا بحران جاری ہے، لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک سے 2 گھنٹے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں طلب 4200 جبکہ کوٹہ 3700 میگاواٹ ہے، آج لیسکو میں بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ ہے۔

گرمی اور رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ پر صارفین ناراض ہوگئے اور شکوہ کیا کہ ’جب مہنگی بجلی کے بل دیتے ہیں تو لوڈشیڈنگ کیسی‘۔

تاجر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عید سے متعلق کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ اکثر پاور پلانٹس کو تیل، گیس اور کوئلے کی کمی کا سامنا ہے، امید ہے جلد صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button