تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک، پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا

 کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق   ایک 48 سالہ خاتون  55 سالہ شوہر کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔

کہا جارہا ہے کہ بے حِس شوہر کے تشدد سے خاتون بے ہوش ہوگئی، جس کے بعد اس آدمی نے اپنی بیوی کو کمرے میں بند کردیا۔

55 سالہ ملزم مارپا کو  اس کے 24 سالہ بیٹے کی شکایت کے بعد تلگھٹا پورہ کے قریب ناگی گوڈانپالیہ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری سے تین گھنٹے پہلے مارپا نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی گھاٹ اتارا۔

بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کی جس میں بتایا گیا کہ وہ شام 4 بجے باہر گیا تھا اور جب وہ شام ساڑھے چھ بجے واپس آیا تو اس نے اپنی ماں کو بے ہوش پایا، تاہم، مارپا نے دروازہ بند کر دیا اور دروازہ کھولنے کی پڑوسیوں یا اپنے بیٹے کی بات سننے سے انکار کر دیا۔

دروازہ نہ کھلنے پر گریش نے جا کر پولیس میں شکایت درج کروائی، جب پولس موقع پر پہنچی تو دروازہ کھولنے پر تشدد کا شکار خاتون کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button