تازہ ترینخبریںکاروبار

بجلی کا بحران برقرار، شاٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ

ملک میں بجلی کا بحران بدستور برقرار ہے۔ بجلی کا مجموعی شارٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ اور پیداوار ساڑھے 15 ہزار میگاواٹ ہے، مختلف شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنس آئل اور آر ایل این جی بروقت نہ خریدنے سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے، تیل اور گیس پوری نہ ملنے سے پاور جنریشن کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے۔

دوسری جانب دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر  اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے۔

گرمی میں صارفین کا برا حال ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ لیسکو کا بجلی کا کوٹہ بڑھا دیا گی ہے جس سے شارٹ فال میں کمی آگئی ہے۔

بجلی کا  شارٹ فال 400 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی رسد 3700 میگاواٹ جب کہ طلب 4100 ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ  کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈ شیدنگ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button