تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون کی لڑائی جاری ہے خون کے آخری قطرےتک عمران خان کیساتھ ہوں عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائےگی۔

مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ماؤں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئےدیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نےکبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلورانی لندن میں گیاہے آصف زرداری کوصدربنانےکیلئےبلورانی لندن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےاپنی بیوی کوقتل کرکےجعلی دستاویزسےملکی سیاست پرقبضہ کیا آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایاجائےمنی لانڈرنگ کرنےوالےمقصودچپڑاسی کوکوئی عزت کیسےدےگا شوباز مقصود چپڑاسی سے 12 ارب لےگا تو کوئی کیسے اُسےعزت دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button