
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر طنز کرتے ہوئے کہا 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر درعمل دیتے ہوئے کہا 900 چوہے کھا کربلی حج کو چلی، اب مریم بی بی نےعدالت میں درخواست دی عمرہ پر جانا ہے، عدالت پاسپورٹ دے تب جاکر اس محاورے کے معنی،وسعت سمجھ آئی۔
یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی تھی اور کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیا تھا۔
بعد ازاں مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دائر کردی تھی ، جو لاہورہائی کورٹ میں دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی ، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئ۔۔۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022