تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پر ‘ بلڈوزر’ چلوانا وقت کی ضرورت کیوں بن گیا؟

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کردئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں جہانگیر پوری بلڈوزر معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزامات کی بارش کردی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں کہیں بھی اسکول، کالج، روزگار، مہنگائی کم کرنے کی بات کرتی نظر نہیں آئے گی بلکہ ان کے لیڈر غنڈہ گردی کرتے نظر آئیں گے یا غنڈے بدمعاشوں کی عزت افزائی کرتے نظر آئیں گے۔

اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ملک میں اس غنڈہ گردی اور بیان بازی کو روکنا ہے تو سب سے آسان طریقہ ہے کہ بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پر بلڈوزر چلا دو۔

منیش سسودیا نے مزید کہا کہ یہ لوگ روہنگیا کی بات کرتے ہیں، بہت ذمہ داری کے ساتھ میں بی جے پی سے دو سوال پوچھنا چاہتا ہوں پہلا یہ کہ پچھلے آٹھ سالوں میں بی جے پی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ بنگلا دیشی اور روہنگیا کو کیوں بسایا؟ بتائیں کتنے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کہاں آباد ہیں؟ انہوں نے خوب آباد کیا ہے اور فسادات کا منصوبہ بنایا ہے۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ جن تعمیرات کو منہدم کرنے کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ 15 سالوں میں انہیں دہلی میونسپل کارپوریشن نے خود ہی کیوں تعمیر کرایا؟ اس کے لیے کس بی جے پی لیڈر نے پیسے کھائے تھے؟ جن بی جے پی لیڈروں کی پشت پناہی میں یہ غیر قانونی تعمیر کرائی گئی ان کے گھر بھی گرائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button