تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

اچھے اور میٹھے خربوزے کی کیا پہچان ہے؟

رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ گرمیوں کا آغاز چل رہا ہے اور اس موسم میں خربوزے عام دستیاب پھل ہے، جو بے پناہ قدرتی خواص رکھتا ہے۔

میٹھا خربوزہ خریدنے کے لیے کچھ چیزیں جاننا ضروری ہیں جن سے آپ پھیکے خربوزے گھر لانے اور گھر والوں کی ڈانٹ سے بھی بچ جائیں گے۔

وزن اور ساخت

سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔

چھلکے پر داغ نہ ہو

اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔

دبا کر دیکھیں

جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔

رنگت دیکھیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button