تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان کا خواب ہو گیا
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان کا شوہر کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کا خواب ہوگیا۔
گوہر خان شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی نیت سے سعودی عرب پہنچی تھیں جہاں سے وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھیں اور مکہ و مدینہ کے روح پرور مناظر بھی گاہے بگاہے جاری کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سے زیادہ زندگی میں کسی چیز کی خواہش نہیں تھی، الحمدللہ میرا شوہر کے ساتھ عمرہ کرنے کا خواب پورا ہوا۔‘
انہوں نے اسے زندگی کی سب سے بڑی خوشی بھی قرار دی۔
یاد رہے کہ سال 2020 کے آخر میں گوہر خان نے سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کی تھی۔