تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: بدتمیزی کرنے پر خاتون نے نوجوان کی پٹائی کر دی

بھارت میں ایک ایسے وقت میں جب خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں خاتون کو چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک مرد کی دھلائی کرتے ہوئے دیکھا گیا مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں جھانسی کے گورسرائے تھانہ کی حدود میں ہیوت پورہ میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے بدتمیزی کی جس کے بعد اس نے جوابی وار کیا اور اس شخص کی چپل سے دھلائی کردی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں: 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اپنی چپل نکالی اور اس شخص کو عوام کے سامنے مارا ہنگامہ سن کر گاؤں والوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اس شخص کو پیٹنا شروع کردیا۔

دریں اثنا بہت سے لوگوں نے اس واقعے کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کر لیا، واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں بہت سے لوگوں نے خاتون کی تعریف کی ہے۔

واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس پی دہت نیپال سنگھ نے کہا کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button