تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد آمد ، تمام انتظامات مکمل

وزیر اعظم شہباز شریف کو مزار قائد آمد پر چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا، جس کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لئے گیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار قائد آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنرپیش کرنے کیلئے چاق و چوبند دستے موجود ہے۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار قائد کے اطراف تعینات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں۔

شہباز شریف اتحادیوں کے ہمراہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دینگے۔ وزیراعظم شہبا شریف گورنر ہاؤس کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھک لگائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کراچی دورے پر پارٹی رہنما اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف دوپہر دو بجے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button