تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں عسکری حکام اور پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس سے قبل شہبازشریف 174 ووٹ لے کر ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شاہ محمود قريشی پی ٹی آئی اور شہبازشريف متحدہ اپوزيشن کی طرف سے اُميدوار تھے تاہم شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف نے الیکشن عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شہبازشریف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوادیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button