تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

علی محمد خان کی ایوان میں تقریر : اداکارہ مریم نفیس کا خراج تحسین

معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی معترف نکلیں۔

پی ٹی آئی رہنما کی گزشتہ روز پارلیمنٹ کے حکومتی بینچز پر اکیلے کھڑے ہوکر پرجوش تقریر کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر ان کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ میں کی گئی پر جوش تقریر اور عمران خان کا ساتھ دینے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ علی محمد خان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ اُنہوں نے علی محمد خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست تقریر تھی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں بیٹھے پی ٹی آئی کے اکیلے رہنما علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران بھرپور انداز میں پیش کیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button