تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

والد نے ناگ کو مارا تو 24 گھنٹے کے اندر ہی ناگن نے بیٹے کو ڈس لیا

بھارت میں ایک گھر میں سانپ نکل آنے کے بعد گھر والوں نے اسے مار ڈالا، لیکن اسی رات دوسرے سانپ نے گھر کے ایک بچے کو کاٹ لیا جس کے بعد بچے کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں پوجا کے دوران سانپ نکل آیا۔

گھر کے سربراہ کشوری لال اور دیگر افراد نے سانپ کو مار کر پھینک دیا جس کے بعد گھر میں معمول کی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہوگئیں۔

لیکن اسی رات گھر میں ایک اور سانپ نکلا اور اس نے کشوری لال کے 12 سالہ بیٹے کو کاٹ لیا، بیٹے کی چیخ و پکار پر گھر والوں نے دوسرا سانپ بھی مار ڈالا۔

12 سالہ بچے کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے بھوپال کے اسپتال ریفر کردیا، تاہم بھوپال کے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

واقعے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دوسرا سانپ دراصل پہلے مارے جانے والے سانپ کا جوڑی دار تھا اور اس نے اپنے ساتھی کی موت کا بدلہ لیا ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button