تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کی بالا دستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، سی پی این ای کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

آئین کی بالا دستی اور آزادی صحافت لازم و ملزوم ہیں، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز (سی پی این ای ) عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ نا قابل معافی جرم ہے ۔ امید ہے نظریہ ضرورت کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔

فتح آئین کی ہونی چاہیے افراد یا اداروں کی نہیں۔ آئین کا تحفظ ہر ایڈیٹر اور صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

ثابت ہوا آئین کی بالادستی کے لئے عدلیہ اور اداروں کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

اگر ادارے غیر جانبدار نا رہیں تو جسٹس منیر ڈاکٹر ائن پروان چڑھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button