مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔
شیخو پورہ سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔
منحرف ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا۔