تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دل دہلا دینے والے واقعہ نے بے حس بھارتی معاشرے کو بے نقاب کردیا

بھارت میں غربت کے مارے شخص کی اپنی بیمار بیوی کو ہاتھ گاڑی میں اسپتال لے جانے کی تصویر نے ہندوستانی معاشرے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس نے بھارت کے عام شہری کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 58سالہ سکل پرجاپتی نامی بزرگ اپنی بیمار اہلیہ 55سالہ جوگنی کو اسپتال لے جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے نامناسب سہولیات کی وجہ سے وہ اسے ہاتھ گاڑی میں ڈال کر کھینچتا ہوا لے جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ بیمار خاتون اسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی، اگر مناسب وقت پر اسے ایمبولینس یا کوئی اور سہولت مل جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک سے معاملے کی تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے اندور گاؤں میں28مارچ کو پیش آیا۔

وائرل تصویر کی اطلاع ملنے اور واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے واقعے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button