تازہ ترینخبریںدنیا

امام رضا کے مزار میں مسلح شخص کا حملہ، دو عالم دین شہید

ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں مسلح شخص نے حملہ کردیا، حملے میں 2 عالم دین شہید ہوگئے۔

تہران سے ایرانی حکام نے بتایا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 عالم دین شہید ہوگئے، جن میں ایک کا نام محمد اسلانی بتایا جاتا ہے۔

حملے میں عالم دین زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ حملہ آور شخص اور اس کے 4 مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مشہد کے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی گردانا جارہا ہے۔

حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق واقعہ شمالی مشرقی مقدس شہر میں آج پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button