تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا نے عمران خان کو دورہ روس منسوخ نہ کرنے کی سزا دی

روس نے امریکا پر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے "نافرمان” عمران خان کو دورہ روس منسوخ نہ کرنے کی سزا دی ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا کے مطابق پہلے امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں نے عمران خان پر دباؤ ڈالا کہ وہ روس نہ جائیں، دباؤ قبول نہ کرنے پر نائب امریکی وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر پر اسی مقصد کے لیے دباؤ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی نہ مانی گئی تو امریکا نے ’نافرمان‘ عمران کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ ’اچانک‘ حکمراں پارٹی کا ایک گروپ اپوزیشن میں چلا گیا اور اچانک سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آگئی۔

روس نے اسے امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے اندرونی معاملات میں ’خود غرض مقاصد‘ کی خاطر شرم ناک مداخلت کی کوشش قرار دیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوں گے، ووٹرز کو چاہیے کہ وہ ووٹ ڈالتے وقت ان باتوں کو مد نظر رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button