تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شِپ منشیات کیس کے اہم گواہ کی پُراسرار ہلاکت

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شِپ منشیات کیس کے اہم گواہ کی پُراسرار ہلاکت پر فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنا ردعمل دیا ہے اور طاقت کے ناجائز استعمال کی طرف اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آریان خان کیس کا گواہ پربھاکر سیل  پراسرار حالات میں مر گیا ہے۔

کے آر کے نے کہا کہ یہ بھارت میں طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے۔ ایسا لندن اور دبئی میں تو نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےچل بسے جبکہ اُن کی موت کی تصدیق ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

پربھاکر سیل منشیات کروز شپ کیس میں ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا ذاتی سیکیورٹی گارڈ تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم، گوساوی نے آریان کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور یہاں تک کہ اُنہیں آریان خان کا ہاتھ کھینچتے ہوئے این سی بی کے دفتر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button