تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب کا نیا قائد ایوان کون؟ فیصلہ آج ہوگا

تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں دنگل لگ گیا، پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کاہنگامی اجلاس آج صبح11بجےہوگا، حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوارحمزہ شہباز کےکی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع ہونے کےبعد وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹنگ کا عمل آج ہی مکمل کیا جائےگا، قائدایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا۔

دوسری جانب قائد ایوان کے انتخاب کےلیے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایس او پیز برائے اسمبلی بزنس بھی جاری کئے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی رکن سیل فون ہاوس میں لے کر نہیں جائےگا، موبائل فون لازمی باہر سیکیورٹی کوجمع کرایا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق خواتین ارکان اپنا ہینڈ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائیں، ہاؤس میں لے جانا منع ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے دن ارکان اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button