تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جوان بیوی کی بوری بند لاش کاندھے پر لے جاتا ہوا شوہر گرفتار

نصرت بھٹو کالونی میں شوہر نے اہلیہ کو قتل کردیا ، ملزم لاش کو بوری میں بند کرکے پھینکنے جارہا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑوں کا شاخسانہ ہے ، جمعرات کو علی الصبح نصرت بھٹو کالونی میں نماز فجر کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے شہریوں نے ایک شخص کو کاندھے پر بوری اٹھائے مشکوک حالت میں دیکھا ، اس سے جب باز پرس کی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا ، موقع پر موجود افراد نے جب بوری کو کھول کر دیکھا تو اس میں خاتون کی لاش تھی۔

واقعے سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پیرآباد راجہ صنور نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت راحت زوجہ جاوید کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر تقریباً پچیس برس تھی ، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی جبکہ اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا۔

مقتولہ راحت اور ملزم جاوید کے درمیان گھریلو جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے تھے اور گزشتہ روز بھی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، اس دوران ملزم نے مشتعل ہوکر اپنی اہلیہ کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ، مقتولہ کے والدین کے سوات سے آنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button