تازہ ترینتحریکخبریں

اپوزیشن کے اجلاس میں عامر لیاقت سمیت پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کے  اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 196 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 3 منحرف اراکین سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے، جن میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور فواد چوہدری کے کزن ڈاکٹر فرخ الطاف بھی شامل ہیں۔

سندھ ہاؤس میں اپوزیشن کی اہم مشاورت جاری ہے، جس میں بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماء شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button