تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کا عمران خان کی حمایت میں ویڈیو پیغام

سابق صدر پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری ہوتے ہی “مشرف ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے براہ راست عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں مشورہ دوں گا کہ کہ باہر نکلو اور اپنی شخصیت کے اثر کو استعمال کرو۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ حکومت کامیابی سے چلے اور عمران خان کامیاب ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان آگے بڑھ کر ترقی کرے۔ سابق صدر نے کہا کہ جیسے میں کہتا ہوں کہ “پاکستان ہمیشہ شاد و آباد رہے”۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ” سب سے پہلے پاکستان”۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button