تازہ ترینخبریںدنیا

یمن بحران کا خاتمہ، ریاض میں آج یمنی فریقوں کے درمیان مشاورت شروع

یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے آج سے مشاورت کا آغاز ہوگا۔ ریاض میں آج یمنی فریقوں کے درمیان مشاورت شروع ہو رہی ہے۔ 

ریاض سے سعودی میڈیا نے بتایا کہ مشاورت اقوام متحدہ کی سرپرستی اور خلیج تعاون کونسل کے تعاون سے ہو رہی ہے۔ یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے مشاورت 7 اپریل تک جاری رہے گی۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے مشاورت میں 6 امور پر بات ہو گی۔ ان میں عسکری، سیاسی، انسانی اور  سماجی بحالی جیسے امور شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button