تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے بڑا مہاجرین کا بحران

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک 38 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کے مطابق یوکرین چھوڑنے والے 22 لاکھ افراد پڑوسی ملک پولینڈ، 5 لاکھ سے زیادہ افراد رومانیہ اور تقریباً 3 لاکھ افراد روس چلے گئے ہیں۔

پولینڈ جہاں سب سے زیادہ یوکرینی مہاجرین پناہ گزین موجود ہیں وہاں اس بحران کے شروع ہونے سے قبل ہی 15  لاکھ یوکرینی موجود تھے۔

فروری کے آخری ہفتے شروع ہونے والی اس جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے ان اعداد و شمار کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اب ملک چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے بڑا مہاجرین کا بحران ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button