سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) وفاقی حکومت کا حصہ ہے، جس طرح صورتحال ہونی چاہیے اس طرح نہیں ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ہم نے کئی بار وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا، وفاق سے متعلق کچھ سنجیدہ امور پر ہمارے تحفظات ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے، ہم ذاتیات، تعلقات، رشتہ داری پر نہیں اپنے حلقے، صوبے کی سیاست کرتے ہیں۔