تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی اسلام آباد آمد شروع

گلگت بلتستان سے بڑا قافلہ وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کی قیادت میں اسلام آباد میں داخل ہوگیا۔

پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے اور جلسے میں شریک ہوں، کئی شہروں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، کئی قافلے اسلام آباد پہنچ بھی چکے ہیں،

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد آج ھی سے اسلام آباد پہنچ رہی ہے،یہ اسلام آباد کے ایک فٹ بال گراؤنڈ کے مناظر ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں لوگ آج ھی سے پہنچ رہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ پریڈ گراؤنڈ جیسے بڑے ایریا میں بھی کل لوگ سما جائیں گے۔

گلگت بلتستان سے چلنے والا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے لوگ کسی لیڈر کے لئے اتنی مسافت طے کر کے اسلام آباد پہنچ رہیں ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button