تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

شمالی کوریا کا پہلی بار بین الابراعظمی بلیسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے  اعلان کیا ہے کہ  اس نے جس میزائل  کی کل آزمائش کی تھی یہ   نئی نسل کا بین  الا برعظمی  بالسٹک  میزائل ICBM تھا۔

شمالی کوریائی  نیو ز ایجنسی  نے  اطلاع دی ہے کہ  اس کے ملک نے کل  نئی نسل کے  میزائل  کا تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل شمالی کوریائی رہنما کم جونگ  ان کی نگرانی میں  پہلی بار  فضا میں چھوڑا گیا ہے۔

جنوبی کوریا نے کل  اطلاع دی تھی کہ  شمالی کوریا کے میزائل نے 6 ہزار 200 میٹر کی بلندی پر  تقریباً 1 ہزار 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

جاپان نے تصدیق کی تھی کہ میزائل ہوکیدا میں اوشیما کے علاقے سے 150 کلومیٹر مغرب میں اور قومی خصوصی اقتصادی زون کے اندر گرا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی "کھلم کھلا خلاف ورزی” ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں جی 7 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ ملاقات میں اس تجربے کی مذمت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button