تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

آخرکار اشنا شاہ کی کانپیں ٹانگ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اُشنا شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہیں ۔

اُشنا شاہ کی جانب سے فیروزی رنگ کا مغربی لباس پہنے متعدد تصویریں  شیئر کی گئیں جن کے کیپشن میں لکھے گئے جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ یقیناً مداح غصے اور تنقید کے بجائے بے ساختہ ہنس دیئے ہوں گے۔

اُشنا شاہ نے پاکستانی ثقافت کے مخالف اپنی بولڈ تصویریں شیئر کی ہیں اور مداحوں کو اس پوسٹ کے کیپشن میں  مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ کی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، لہٰذا میں اپنا کمنٹ باکس بند کر رہی ہوں ۔‘

اُشنا شاہ کی اِن تصویروں کو تا حال ہزاروں مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے لائیک کیا جا چکا ہے مگر کوئی بھی اس پر منفی یا مثبت کمنٹ نہیں کر پا رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button