تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

’گہرائیاں‘ سے ابھرنے والی اننیا پانڈے ہالی ووڈ کی اونچائیوں میں جانے کی خواشمند

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے مستقبل میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اننیا پانڈے جوکہ آج کل اپنی فلم ’گہرائیاں‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، امریکی اداکارہ زندایا سے متاثر ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مستقبل میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کے اپنے ارادوں کے بارے میں بات کی ہے۔

اداکارہ سے انٹرویو میں ایک سوال کیا کہ’وہ اپنی ہم عمر عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ کی اداکاراؤں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟‘

اننیا پانڈے نے اس سوال کے جواب میں ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین‘ کی اداکار کے لیے اپنی محبت کو ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ’اُنہیں بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے زندایاکے بارے میں بات کی کیونکہ وہ غیر معمولی اداکارہ ہیں!‘

اُنہوں نے زندایا کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’(یوفوریا)ان کا پسندیدہ شو ہے‘۔

یوفوریا ایک ہٹ ویب سیریز ہے جس میں اداکارہ زندایا ایک پریشان حال نوعمر کا کردار ادا کر رہی ہے اور یہ سیریز دنیا بھر میں پسند بھی کی جارہی ہے۔

اننیا نے اس حوالے سے مزید کہاکہ’بطور ایک اداکارہ وہ خود کو کسی چیز سے نہیں باندھنا چاہتیں، اس لیے وہ ایسا کردار ادا کرنا پسند کریں گی‘۔

اداکارہ نے مستقبل قریب میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کے اپنے ارادے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے انٹرویو دیتی ہیں تو اُنہیں خوشی ہوگی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی وجہ سے یہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے، آپ کو بہت سی زبانوں میں بہت سارے مختلف قسم کے سنیما تک رسائی حاصل ہوگئی ہے،  تووہ کیوں نہیں چاہیں گی ہالی ووڈ میں کام کرنا؟‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button