تازہ ترینخبریںکاروبار

گندم کی فی من قیمت میں 400روپے اضافے کا امکان، وفاقی وزرا کا اختلاف

پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ہے، تاہم وفاقی وزرا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمت پر اختلاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں،  پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزرا کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزرا کا موقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400روپے فی من اضافہ
کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم سپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے اور مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button