تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

ویڈیو: یوکرینی صدر کی ملٹری بیس میں کافی پینے کے مناظر

روس سے نبرد آزما یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملٹری بیس میں کافی پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ولادیمیر زیلنسکی کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ملٹری بیس میں فوجی کے ساتھ کافی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی پرسکون انداز میں فوجی لباس پہنے فوجیوں سے محو گفتگو ہیں اور گرما گرم کافی پی رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھا فوجی بھی کافی سے محظوظ ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی متعدد تصاویر بھی وائرل ہیں جس میں انہیں فوجی وردی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے ملک سے فرار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آخری دم تک ملک کی آزادی کا دفاع کریں گے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم سب یہاں اپنی آزادی کا دفاع کر رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز وسطی کیف سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اہم معاونین کے ساتھ روسی حملے کے خلاف دارالحکومت میں قیام اور دفاع کا عہد کیا۔

زیلنسکی نے ایوان صدر کی عمارت کے باہر کھڑے ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں ہیں، ہماری فوج یہاں ہے، ہمارے شہری یہاں ہیں۔ ہم سب یہاں اپنی آزادی، اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں، اور یہ اسی طرح رہے گا۔

فوجی طرز کے لباس پہنے اور اپنے وزیر اعظم، چیف آف اسٹاف اور دیگر سینئر معاونین کے ساتھ کھڑے زیلنسکی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دباؤ کا جواب دیتے نظر آئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کیف کے اندر ہی روسی فوجیوں کی یوکرینی افواج کے ساتھ مختصر جھڑپ ہوئی۔ واضح رہے کہ یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو بھاری نقصان پہنچایا۔ روس کے 80 ٹینک،17 ہیلی کاپٹر اور 516 بکتر بند تباہ کئے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button