تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

فیس بک اور ٹوئٹر نے روس پر پابندی لگادی

فیس بک نے روسی سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم سے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روسی سرکاری میڈیا پر دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگار ہے ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روس، یوکرین میں عارضی طورپر ایڈورٹائزنگ روک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے، جنگ ناصرف یوکرین کے شہروں میں جاری ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زور و شور سے اس پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button