تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

مغرب نواز قوم پر جارحیت ہماری آزادی اور جمہوریت کے لیے باعث تشویش ہے

اٹلی کے وزیراعظم ماریو ڈرائیگی نے یوکرین سے روس کے فوری انخلا کامطالبہ کیا ہے۔ 

روم سے خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی وزیراعظم نے روسی حملے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس غیر مشروط طور پر یوکرین سے فوجی انخلا کرے۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ روس فوری طور پر یوکرین میں خونریزی بند کرے، انھوں نے کہا کہ وہ اپنے یورپی اور نیٹو اتحادیوں سے مل کر اس پر اپنا فوری ردعمل دیں گے۔

دریں اثنا اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا کہ مغرب نواز قوم پر جارحیت ہماری آزادی اور جمہوریت کے لیے باعث تشویش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button